کمشنر کراچی سے برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر کی ملاقات

کمشنر کراچی ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت سے ان کے دفتر میں برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر مائک نیتھاوریانکس نے ملاقات کی ۔کمشنر نے ڈپٹی ہائی کمشنر کو کراچی کی ترقی کے بارے میںبریفنگ دی ۔ برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے کراچی کی ترقی کے لئے حکومت سندھ کی کوششوں کو سراہا انھوں نے برطانیہ حکومت کی جانب سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبوں میں سندھ حکومت کے ساتھ اشتراک قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیاانھوں نے یقین دلایا کہ تجارتی سطح پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم کیا جاے گا