نواب شاہ،غیرت کے نام پر قتل‘ 26سالہ زاہدہ بگٹی کی نعش کی تلاش


نواب شاہ(بیورورپورٹ)جام صاحب پولیس کے مطابق نواحی گاؤں بگٹی آباد کے رہائشی سفاک شوہر محمد بخش بگٹی نے غیرت کے نام پر ساتھی ملزمان پرویز بگٹی اور پیرو کے ہمراہ 26 سالہ بیوی مسمات زاہدہ بگٹی کو زبردستی گلا دبا کر قتل کردیا مقتولہ کو زرعی دوا پلاکر خودکشی کاڈرامہ رچایا اورقتل کی واردات کو چھپانے کے لئے مقتولہ کی لاش کو رات کی تاریکی میں نامعلوم مقام پر دفن کرکے فرار ہوگئے خفیہ معلومات کے بعد پولیس نے بگٹی آباد کے قریبی قبرستانوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تدفین کردہ نعشوں سے متعلق معلومات اور مقتولہ کی خفیہ قبر کی تلاش کے لئے پولیس کی ٹیم تشکیل دے دی ہے پولیس نے مقتولہ زاہدہ بگٹی کے قتل کے الزام میں مرکزی ملزم محمد بخش بگٹی سمیت 3 ملزمان پیرو، اور پرویز بگٹی کے خلاف قتل

کی دفعات 302.311.201.120اورppc34 کے تحت سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاہے کاروکاری کی واردات سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ زاہدہ 3 بچوں کی ماں ہے خاتون کے قتل میں ملوث سفاک ملزمان جلد گرفتار ہونگے مقتولہ کی قبر کی نشاندھی ہوتے ھی قانون کے مطابق لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جائگا سفاک ملزمان نے خاتون کو گلا دبا کرمارنے کے بعد زرعی دوا پلاکر خودکشی کا ڈرامہ رچایا پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاہے
—from—nawaiwaqt—pages