عمران خان کے گھبرانے کا وقت شروع

عمران خان کے گھبرانے کا وقت شروع ۔ ذوالفقار قائم خانی
کراچی کے جلسے میں یو ٹرن وزیر اعظم کے جھوٹوں کا پول کھولا ۔بلاول بھٹو عوام کی امید ہیں ۔ رہنما پی پی پی کراچی

کراچی ( ) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ذوالفقار قائم خانی نے ڈسٹرکٹ کورنگی سٹی ایریا 122کے جنرل ورکر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے گھبرانے کا وقت شروع ہو گیا ہے ، کراچی میں پیپلز پارٹی کی میزبانی میں ہونے والاآج کا PDM کا جلسہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کی بوکھلاہیت کو عروج پر پہنچا دے گا ۔ جلسے میں یو ٹرن وزیر اعظم کے جھوٹوں کا پول کھولا جائے گا۔انہوں نے کہا کے عوام روزی روٹی مانگتے ہیں اور سلیکٹڈ عوام کو جیلوں میں ڈالنے کی دھمکیاں دینے لگے ہیں ۔ ذوالفقار قائم خانی نے مزید کہا کہ جمہوریت کے لئے پیپلز کی لیڈرشپ اور کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی۔پیپلز پارٹی نے تمام تر تحفظات کے باوجود اداروں کا ہمیشہ احترام کیا ہے اور آج بھی پارٹی لیڈر شپ آئینی اداروں کا احترام کر رہی ہے مگر نا اہل وزیر اعظم اداروں کو متنازعہ بنا رہے ہیں ۔ مہنگائی سے تنگ روزی روٹی مانگنے والے عوام کو جیلوں میں ڈالنے کی دھمکیاں دینے لگے ہیں ۔ عوام اب تحریک انصاف کی حکومت کو مزید وقت نہ دینے کا فیصلہ کر چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں آج کا جلسہ گو عمران گو اور گو نیازی گو کا فیصلہ دے گا ۔ عوام کی امیدیں اب جمہوریت پسند ، عوام دوست سیاسی قیادت پر ہیں اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوام کی امیدوں کا مرکز ہیں انشاءاللہ بلاول بھٹو ملک اور عوام کو بحرانوں سے نکالیں گے۔اجلاس سے ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر جاوید شیخ ، لیڈیز ونگ کراچی کی انفارمیشن سیکرٹری مسرت نیازی ، رفیق باجوہ ، اویس الحسن جنید اور دیگر نے خطاب کیا ۔ جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کراچی کے رہنما آفتاب قریشی نے اپنے 100سے زائد کارکنوں کے ساتھ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ جبکہ کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور وہ آمرانہ و ظالمانہ نظام حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور پارٹی قیادت کے حکم پر ہر طرح کی قربانی کے لیے تیار ہیں