کمشنر کراچی کی ہدایت پر ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائی

کمشنر کراچی کی ہدایت پر ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائی
ایڈیشنل کمشنر کراچی ۔II نے متعلقہ افسران کے ہمراہ جرمانے کئے
پچاس لیٹر سے زائد غیر معیاری دودھ کی فروخت پر دودھ ضائع کیا گیا
ڈپٹی کمشنرز ناجائز منافع خوری کے خلاف ایکشن جاری رکھیں کمشنر راچی
سرکاری نرخ نافذ کریں غیر معیاری اشیا کی فروخت کی روک تھام کریں کمشنر کراچی سہیل راجپوت

کراچی ( ) کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں اور افسران کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری نرخ نافذ کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھیں یقینی بنائیں کہ لوگوں کو مناسب اور سرکاری نرخ پر اشیا دستیاب ہوں ۔انھوں نے کہا غیر معیاری حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کریں۔
کمشنر کراچی کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر کراچی ۔II ڈاکٹر وقاص روشن نے متعلقہ مجسٹریٹس کے ہمراہ سرکاری نرخوں کی خلا ف ورزی کے خلاف کارروائی کے لئے مختلف علاقون کا دورہ کیا ۔
اسسٹنٹ کمشنر جمشید کوارٹرز اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز کمشنر کراچی اور بیورو آف سپلائی ، فوڈ اتھارٹی اور محکمہ وزن اور پیمائش کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر متعلقہ افسرن نے ضلع شرقی میں واقع دکانوں پر اشیا کی قیمتیں ان کا حفظان صحت کے اصولوںکا مطلوبہ معیار اور وزن چیک کیا ۔ کارروائی کے دورا ن دودھ ، بیکری اور دیگر اشیا کی قیمتیں چیک کی گئیں۔ سرکاری نرخ کی خلاف ورزی ، غیر معیاری اشیا کی فروخت اور وزن و پیمائش کی خلاف ورزی کرنے والے 27 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔اس موقع پر زائد حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر چار دودھ فروشوں کے خلاف کاررائی کر تے ہوئے ان کا پچاس لیڑ سے زائد دودھ ضائع کیا گیا ۔مجموعی طور پر دو لاکھ 14 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا ۔پریس ریلیز کے مطابق کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنرز کی ناجائزمنافع خوری کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔ ہفتہ کو کی جانے والی کارروائی میں مختلف دکانداروں کے خلاف آٹھ لاکھ 23 ہزار روپے سے زائدجرمانہ عاید کیا گیا۔ دودھ فروشوں کےخلاف کارروائی میں تین لاکھ سترہ ہزار روپے زائد جرمانہ عاید کیا گیا فروٹ کے دکانداروں پر نوے ہزار جبکہ کریانہ کی اشیا میں سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر 82 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا ۔ صرف ضلع جنوبی میں دودھ فروشوں پر دو لاکھ 87 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا۔ سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر 75 ہزار روپے گوشت فروشوں پر جرمانہ عاید کیا گیا