ریٹ لسٹ آویزں نہ کر نے پر 23 گرفتار، 21 دکانیں سیل

ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران پرائس کنٹرول کے حوالے سے متحرک ہیں، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے کاروائیاں کیں، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کریٹیکل مارکیٹ ٹاؤن شپ کا دورہ کیا، 23 پھل و سبزی فروشوں کو ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنے پر گرفتار کر لیا، 27 پھل اور سبزی سٹالز کو تجاوزات کا باعث بننے پر ختم کروایا گیا اور عارضی طور پر قائم تجاوزات کو بھی ختم کروا دیا گیا،ایف آئی آر کا بھی اندراج کروایا گیا ہے ، اے سی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ 21 دکانوں کو سیل کیا گیا، ، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے گڑھی شاہو میں نجی سٹور کا دورہ کیا اور انڈوں کی ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 15 ہزار کا جرمانہ عائد کیا گیا، ضلعی انتظامیہ لاہور کی انسداد تجاوزات کے حوالے سے کاروائیاں جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کی زیر نگرانی تجاوزات کے حوالے سے ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن رات گئے تک جاری رہا۔ عارضی طور پر قائم تجاوزات کو ختم کروا دیا گیا۔پھٹوں، کرسیوں، ٹیبلز سمیت 60 دیگر سامان کو ضبط کر لیا گیا۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر تجاوزات کے حوالے سے کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم کی زیر نگرانی ٹیموں نے صدر اور بھٹہ چوک میں کارروائی کی گئی، 8 بھکاریوں کو پکڑ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے گڑھی شاہو بازار میں کو رونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سٹور اور ملک سینیٹری سٹور کو سیل کر دیا

Courtesy roznama 92 Daily