موہالی میں ورلڈ کپ سیمی فائنل کی ناکامی کا دکھ ہمیشہ رہے گا، عمر گل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے کہا ہے کہ موہالی میں ورلڈ کپ سیمی فائنل بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں ناکامی کا دکھ ہے۔

عمر گل کا کہنا ہے کہ مجھے ہمیشہ افسوس رہے گا کہ اس میچ میں پرفارم نہیں کرسکا، سچن کی وکٹ اگر جلد مل جاتی تو نتیجہ مختلف ہوتا
عمر گل نے کہا کہ ہم جیت سکتے تھے، پھر فائنل بھی ہم جیتتے، افسوس ہے کہ بھارت کیخلاف سیمی فائنل میں اچھا پرفارم نہیں کرسکا۔

انہوں نے کہا کہ اگر فرسٹ کلاس کرکٹ کو عزت نہ دی تو پلیئرز ٹیسٹ کی بجائے صرف وائٹ بال میں دلچسپی لینے لگیں گے
سابق ٹیسٹ کرکٹر عمر گل نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 500 وکٹیں مکمل کرتا۔

عمر گل نے کہا کہ ہمیشہ سچ بات کہی، صحیح اور غلط پر سینئرز کی بھی پرواہ نہیں کی، ماضی میں حق بات پر سینئرز سے بھی لڑائی کی۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ٹیم میں جگہ کے بجائے نظر ہمیشہ پہلے سے بہتر کرنے پر مرکوز رکھی، وہ لمحہ آج بھی یاد ہے جب پاکستان کے لیے ڈیبیو کیا۔