بھارت سے سیریز 4 سال تک نہیں ہوسکتی، وسیم خان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ باہمی سیریز اگلے چار سال تک نہیں ہوسکتی، بھارت سے کرکٹ ہمارے اختیار میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2021ء میں بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا جاری کرنے کی ذمے داری بھارت کی ہے۔

وسیم خان کا کہنا تھا کہ اُمید ہے کہ بھارت پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا جاری کرے گا، جنوری میں اس کا علم ہوجائے گا