وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہے، ضیا عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہے جس کی وجہ سے یہ صورت حال پیدا ہورہی ہے، غداری کا مقدمہ بناکر ملک کا مذاق بنایا گیا، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت ایسے حالات کو جنم نہ دے جس کو روکنے کے لئے ایک بار کسی دوسرے اداروں کو ملک بچانے کے لئے آگے آنا پڑے اور جمہوری عمل کی بساط لیپٹ جائے اور پھر کسی بھی سیاست داں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا جس طرح اپوزیشن رہنماووں کی تقاریر کو پیش کررہا ہے اس سے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے حوالے سے دنیا کی توجہ کوہٹانے میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا موجودہ حکومت کی نااہلی کو سامنے لانا اپوزیشن کا جمہوری حق ہے،مگر اس میں ملک اور قوم کے دفاعی مفاد کو بھی سامنے رکھا جائے۔