انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم سعودی عرب کی جانب سے سفارتخانہ پاکستان ریاض کے سبکدوش ہونے والے ویلفیئر اتاشی شیخ عبدالشکور کے اعزاز میں الوادعی تقریب

ریاض ( ناظم علی عطاری ) انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم سعودی عرب کی جانب سے سفارتخانہ پاکستان ریاض کے سبکدوش ہونے والے ویلفیئر اتاشی شیخ عبدالشکور کے اعزاز میں الوادعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھی کمیونٹی کے اکابرین نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی شیخ عبدالشکور تھے جبکہ صدارت منسٹر آف ٹریڈ اینڈ انوسٹمینٹ اظہر علی داہر نے کی تقریب کی نظامت کے فرائض حفیظ شیخ نے سر انجام دیتے ہوئے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور مہمان خصوصی شیخ عبدالشکور کی زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالی الوادعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی شیخ عبدالشکور نے کہا کہ جس بے پناہ محبت اور جذبات کا اظہار یہاں کی پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے کیا گیا ہے اس کو ہمیشہ یاد رکھوں گا انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی اعلی خوبیوں کی حامل ہے ایسا خوبصورت گلدستہ کسی اور جگہ دیکھنے کو نہیں ملا عرصہ ملازم پوری کرکے جا رہا ہوں انشاءاللہ جہاں بھی جاو گا پاکستانیوں کی خدمت کو اپنا فرض سمجھ کر کرو گا شیخ عبدالشکور نے اپنے اعزاز میں خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم کی عہدیدارن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منسٹر آف ٹریڈ اینڈ انوسٹمینٹ اظہر علی داہر نے کہا کہ شیخ عبدالشکور انتہائی ذمہ دار باصلاحیت اور محبت کرنے والے عظیم انسان ہے کمیونٹی کے لیے ان کی بے شمار خدمات پر میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم کے صدر ڈاکٹر مصطفی میمن نے کہا کہ شیخ عبدالشکور ایک عظیم انسان ہے سندھ دھرتی کے اس سپوت پر ہمیں فخر ہے کمیونٹی کے ان کی گراں قدر خدمات ناقابل فراموش ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا شیخ عبدالشکور نے عوامی خدمت کا اعزاز پایا لوگوں کے دلوں پر دوستی اور محبت کے گہرے نقوش چھوڑ کر جا رہے ہیں

انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم کے سابقہ صدر ذیشان قاضی نے کہا کہ شیخ عبدالشکور مخلص بے باک انسانیت کی پاسداری کرنے والے محب وطن انسان ہے جس ذمہ داری کے ساتھ انہوں نے اپنے فرائض سر انجام دیئے وہ قابل قدر اور قابل تحسین ہیں حفیظ شیخ نے کہا کہ شیخ عبدالشکور نے دیار غیر میں اپنے ہم وطنوں کی بے لوث خدمت کو اپنا فرض سمجھ کر کیا دن رات ایک کر کے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کمیونٹی کی ویلفئیر کے لیے کوشاں نظر آئے ایسے انسان کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا تقریب سے، غلام قادر ملاح ، زاہد میاں ، فیصل شیخ ، انیس ملک ، ڈاکٹر سعید ، عرفان میمن اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے شکور شیخ کی اعلی اور بے لوث خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا تقریب کے آخر میں انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم کی جانب سے شیخ عبدالشکور کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر حاضرین نے انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم کے تمام ممبران اور عہدیدارن کی کوششوں کو سراہا