اپوزیشن کے پاس صرف ذاتی دکھ ہیں عوام کیلئے کچھ نہیں : شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) صرف شو کررہی ہے جس میں پاور نہیں ہے ۔ پی ڈی ایم کی نہ کوئی سمت ہے نہ کوئی پلان اورنہ ہی ان کے نظریات اورموقف ایک ہیں ، ان کے پاس صرف ذاتی دکھ ہیں، عوام کیلئے کچھ نہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مرتبہ مولانا فضل الرحمن سے پہلے تقریر کرا لیں،خالی کرسیوں سے تقریر کراناان کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے
حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) گوجرانوالہ کے بعد ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اپنا دوسرا پاور شو کرنے جارہی ہے ، جلسہ پیپلز پارٹی کی میزبانی میں آج باغ جناح میں ہوگا جس کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ پیپلزپارٹی کی میزبانی میں ہونے والا یہ جلسہ 18 اکتوبر 2007 کو پیش آئے سانحہ کارساز کی 13ویں برسی کے موقع پر منعقد کیا گیا ہے

Courtesy gnn news