بلوچستان میں مزید دو پولیو کیسز سامنے آ گئے

بلو چستان میں مزید دو پولیو کیسز سامنے آ گئے رواں سال بلو چستان میں پولیو وا ئرس کے کیسز کی تعداد 23ہوگئی ۔

محکمہ صحت کیرپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے چلتن ٹاؤن میں چار سالہ بچے جبکہ پشین کی تحصیل برشور میں15ماہ کے بچے میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی جنہیں پو لیو وا ئرس سے بچا ؤ کے قطرے و الدین کی طرف سے نہیں پلائے گئے تھے ۔

جس کے باعث صو بے میں دو نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد رواں سال پو لیو وا ئرس کے کیسز کی تعداد 23ہوگئی ہے ۔
—–کوئٹہ (نمائندہ جنگ)——