گورنر سندھ سے اٹارنی جنرل کی ملاقات


گورنر سندھ سے اٹارنی جنرل کی ملاقات

کراچی اکتوبر 17:گورنر سندھ عمران اسماعیل سے اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران عوامی فلاح و بہبود کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات اور اس ضمن میں درکار قانون سازی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
———————————————


گورنر سندھ کی سربراہی میں صوبہ میں توانائی کی صورتحال کے بارے میں جائزہ اجلاس

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی کی گورنر سندھ کو بریفنگ، بجلی کے پیداواری اور ترسیلاتی نظام میں بھتری وقت کی ضرورت ہے گورنر سندھ

کراچی (اکتوبر 17)

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت گورنر ہاؤس میں صوبہ میں توانائی کی صورتحال کے بارے میں اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو ، وفاقی وزیر بحری امور سید علی زیدی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوھر بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ ، خرم شیر زمان اور اشرف قریشی بھی موجود تھے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی تابش گوھر نے گورنر سندھ کو کراچی میں بجلی کی صورتحال اور کے الیکٹرک (K- Electric) پر بریفنگ دی۔اجلاس میں حیسکو (HESCO) اور سیپکو (SEPCO) کے معاملات بھی زیر غور آئے۔گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ بجلی کے پیداواری اور ترسیلاتی نظام میں بھتری وقت کی ضرورت ہے تاکہ صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے