جام اکرام اللہ دھاریجو کا کراچی سائٹ ایریا کمپنی کے کیمیکل ٹینک میں کام کے دوران مزدوروں کی ہلاکت کا نوٹس

صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کا کراچی سائٹ ایریا کمپنی کے کیمیکل ٹینک میں کام کے دوران مزدوروں کی ہلاکت کا نوٹس

کراچی۔ 17 اکتوبر۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کراچی سائٹ ایریا میں واقع فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں کام کے دوران مزدوروں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی سائٹ کو ٹیم کے ہمراہ جائے حادثہ کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس المناک واقعے کی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ انہوں نے مذید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ
غفلت کے ذمداروں کا تعین کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے تمام فیکٹری مالکان کو بھی ہدایت دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے حادثات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ انسانی جانیں انتہائی قیمتی ہیں۔ ایسے واقعات افسوسناک ہیں۔ جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے مکمل تعاون کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کام کرنے کی جگہوں پر تمام قسم کے حفاظتی انتظامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہو۔