مراد علی شاہ کو اب کورونا وائرس کے کیس نظر نہیں آ رہے، فردوس شمیم

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فردوس شمیم نقوی کہتے ہیں کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ان کے حواریوں کو اب کورونا وائرس کے کیس نظر نہیں آ رہے۔

انصاف ہاؤس کراچی میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ نالائقِ اعلیٰ وزیرِ اعظم سے ہاتھ جوڑ کر مکمل لاک ڈاؤن کا کہہ رہے تھے، ناصر شاہ بڑے بڑے بول بولتے تھے، انہیں اب سانپ سونگھ گیا ہے

انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کی آبادی 1 کروڑ 68 لاکھ ہے، لالہ موسیٰ خیل کی آبادی 27 لاکھ ہے، جہاں سے بلاول بھٹو زرداری اور قمر زمان کائرہ جلسے میں آئے، جبکہ مریم نواز اور مولانا لاہور سے آئے۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ پاکستان ڈکیت موومنٹ کا ایک ڈاکو اور ایک لٹیرا دونوں اسپتال میں ہیں، ایک لندن میں دوسرا کراچی میں زیرِ علاج ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا بھول گئے کہ جب انہیں امریکا سے پیسے مل رہے تھے، تب مولانا امریکا کی تعریف کرتے تھے، کل مولانا امریکا کو للکار رہے تھے

Courtesy jang news urdu