سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ترجمان کے مطابق اعجاز ہارون کو کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اعجاز ہارون پر ڈپٹی ایم ڈی سالم سیانی کو غیرقانونی بھرتی کرنے کا الزام ہے۔

سالم سیانی کو پی آئی اے کے 2009 کے ایچ آر رولز کے برخلاف بھرتی کیا گیا تھا اور سالم سیانی کو 20 ہزار ڈالر تنخواہ اور دیگر مراعات دی گئیں۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ایچ آر حنیف پٹھان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اعجاز ہارون پاکستان پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں پی آئی اے کے مینیجنگ ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2011 میں ایم ڈی پی آئی اے کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

یاد رہے کہ اعجاز ہارون کو گزشتہ سال منی لانڈرنگ کرنے کے الزام میں نیب کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Courtesy hum news