سائبر کرائم کی کارروائی … فحش تصویر بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص رنگے ہاتھوں گرفتار ۔ جعلی میڈیا کا کارڈ برآمد

کوئٹہ ۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے گھریلو خاتون کی فحش تصویر بنا کر بلیک میل کرنے والے شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے جعلی میڈیا کا کارڈ اور موبائل قبضے میں لے لیا ایف آئی اے ذرائع کےمطابق کوئٹہ کی ایک گھریلو خاتون نے ڈائریکٹر ایف آئی اے الطاف حسین کو جمعہ کی شام کو ایک درخواست دی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ایک شخص جسے وہ جانتی تک نہیں اس نے میری تصویر کہیں سے حاصل کر رکھی ہے اور اسے ایڈٹ Edit کر کے فاش تصویریں بنا کر مجھے بلیک میل کر رہا ہے جس کے باعث شدید کرب میں مبتلا ہو گئی ہوں اس کے خلاف کارروائی کرکے گرفتار کیا جائے ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹر نے سائبر کرائم سرکل کی ایک ٹیم تشکیل دی جس نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کرتے ہوئے جمعہ کی شام کو hrs 18:00 بجے بلیک میلر اسد اللہ کو گرفتار کر کے موبائل فون اور ایک میڈیا کا جعلی کارڈ قبضے میں لے لیا ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا تعلق پشین سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں