ڈاکٹر ثمرین حسین روڈ حادثے میں زخمی

بیگم نصرت بھٹو یونیورسٹی برائے خواتین سکھر کی جواں سالہ وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین روڈ حادثے میں زخمی ہو گئیں۔ انھیںاسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرثمرین حسین یونیورسٹی سے کراچی

جارہی تھیں کہ قاضی احمد کے قریب قومی شاہراہ پر انکی کار موٹر سائیکل سے ٹکرا کر الٹ گئی

جس کے نتیجے میں ڈاکٹر ثمرین اور انکے ڈرائیور بری طرح زخمی ہوگئےجنہیں قریبی ہسپتال میں طبی امداد

کےبعد کراچی منتقل کیا گیا. ڈاکٹروں کے مطابق ڈاکٹر ثمرین کو معمولی چوٹیں لگی ہیں تاہم انکی حالت خطرے سے باہر ہے. تاہم ڈرائیور زیادہ زخمی ہے۔طبی امداد کےبعد ڈاکٹر ثمرین کو گھر منتقل کردیا گیا ہے۔