کراچی کے بلدیاتی ملازمین کیخلاف کارروائیوں میں تیزی-تین ملازمین معطل

سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کی جانب سے کراچی کے بلدیاتی ملازمین کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی۔ ڈی ایم سی ایسٹ کےتین ملازمین کو معطل


کر دیا گیا ۔جمعے کو ایک حکمنامے کے ذریعےغیر قانو نی اشہاری بورڈ لگانے کے الزام میں ڈپٹی ڈائریکٹروقاص سومرو، اسسٹنٹ فضل عباس اور کلرک اخلاق کو معطل کیا گیا ہے۔ واضح رہے سندھ لوکل گور نمنٹ بورڈ اب تک کےایم سی اور ڈی ایم سیز کے درجنوں ملازمین سے ان کے پرسنل سروس ریکارڈ کی فائلیں طلب کر چکا ہے جبکہ ایس سی یو جی سے تعلق رکھنے والے بعض ملازمین کا کے ایم سی میں تبادلہ کر چکا ہےتاہم اب تک ان ملازمین کو ایڈ منسٹریٹر کے ایم سی نے جوائینگ نہیں دی ہے اور انہیں واپس سندھ لوکل گورنمنٹ بور ڈ بھیج دیا ہے دوسری جانب کےایم سی ملازمین کا کہنا ہے کہ ان کی پوسٹوں پر حکومت سندھ سے ملازمین کو تعینات نہیں کیا جا سکتا ہےیاد رہے سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈنے کراچی کے بلدیاتی اداروں میں490 آسامیاں ایس سی یو جی افسران کے لئے مختص کی ہیں جس پر کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے ملازمین میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔