ویلڈن ممتاز علی شاہ ۔۔۔۔ آپ نے شاندار روایت کو آگے بڑھایا ۔سرکاری ملازمین اس اقدام پر خوش ہیں

ویلڈن ممتاز علی شاہ ۔۔۔۔ آپ نے شاندار روایت کو آگے بڑھایا ۔سرکاری ملازمین اس اقدام پر خوش ہیں کہ آپ افسران اور ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کو عزت اور احترام کے ساتھ رخصت کر رہے ہیں ساری زندگی سرکاری امور کی انجام دہی میں گزارنے والے افسران اور ملازمین یہی خواہش رکھتے ہیں کہ ان کو عزت و احترام کے ساتھ الوداع کیا جائے اور ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے کام کو سراہا جائے آپ نے جو سلسلہ اور شاندار روایت جاری رکھی ہوئی ہے یہ قابل تعریف اور قابل ستائش ہے ریٹائرڈ افسران کو شیلڈ دینا اور ان کی خدمات کا اعتراف کرنا ان کے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہوتی ہے ۔

۔حکومت سندھ کے گریڈ 20 کے آفیسر سیکریٹری ریاض احمد صدیقی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہونے۔ تقریب میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ، چیئرمین پلاننگ وسیم احمد، سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن سعید احمد منگنیجو سمیت دیگر سیکریٹریز نے شرکت کی۔ الوداعی تقریب میں سیکریٹری امپلیمینٹیشن ریاض احمد صدیقی کی خدمات کو سراہا گیا۔ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ ریاض احمد صدیقی نے دوران سروسز احسن انداز میں ملازمت کی ہے و ایک ایماندار آفیسر رہی ہیں۔ انہونے سیکریٹری امپلیمینٹیشن اور کو آرڈی نیشن کی حیثیت سے بہترین کام کیا ہے، اجلاس میں چیئرمین پلاننگ سمیت دیگر افسران نے ریاض احمد صدیقی کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں ریاض احمد صدیقی نے چیف سیکریٹری سندھ سمیت تمام افسران کا شکریہ ادا کیا۔ ریاض احمد صدیقی صوبائی سروسز کے گریڈ 20 کے سینیئر آفیسر ہیں، صوبائی سروس 1989 میں شمولیت اختیار کی جو 60 سال کی عمر ہونے پر 29 اکتوبر کو رٹائرڈ ہو رہے ہیں۔ تقریب میں چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے ریاض احمد صدیقی کو اجرک اور شیلڈ بھی دی گئی۔