بلاول بھٹو زرداری کا پرنٹ میڈیا میں شائع ہونے والے اشتہارات پر ناپسندیدگی کا اظہار

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تھرکول کے ذریعے بجلی کی پیداوار کے پروجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر پرنٹ میڈیا میں شائع ہونے والے اشتہارات پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے محکمہ اطلاعات سندھ نے یہ اشتہار ایک پرائیویٹ ایڈورٹائزنگ ایجنسی کے ذریعے شائع کرایا تھا اشتہارمتعدد بڑے اور چھوٹے اردو انگریزی اخبارات میں شائع کیا گیا تھا پی پی پی کی قیادت نے اس اشتہار کو انتہائی مضحکہ خیز اور بلاول بھٹو کی ہر پالیسی سے متصادم قرار دیا یہ اشتہار دیکھنے والے کو ملک کے سب سے بڑے پاور پلانٹ کے حوالے سے متاثر نہ کر سکا جبکہ اس اشتہار پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے کہا جا رہا ہے کہ اشتہار سے پیپلز پارٹی کی ساکھ خراب ہوئی ہے اتنا غیر متاثر کن سہار شائع کرانے پر پیپلز پارٹی کو جو سبکی ہوئی ہے جس پر چیئرمین نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس کی تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں