ایف پی سی سی آئی اورDEIK کے در میان Interconnected Business Seriesکا انعقاد جس میں فوڈاور کنسٹر کشن میں ممکناجو ائنٹ وینچرز پر تبا دلہ خیال کیاگیا۔

کراچی ( 16 اکتو بر 2020) ایف پی سی سی آئی اور غیر ملکی اقتصادی تعلقا ت بورڈ برائے ترکی (DEIK)نے پاکستان تر کی جو ائنٹ بز نس کو نسل کا مشتر کہ اجلا س فیڈریشن ہاؤس کراچی اور DEIK کے ہیڈ آفس استنبول تر کی میں بذریعہ ویڈیو لنک کیا۔ اس اجلاس کا مقصد Interconnected Business Series پاکستان تر کی تھا۔ اجلا س کے بعد فوڈ، مشروبات، تعمیرات اور ان کی ٹیکنا لو جی اور مشینر ی کے کا روباری حضرات کے در میان B2Bسیشن منعقد ہو ئے۔ اس اجلاس نے پاکستان اور تر کی کے تا جروں کو دو طر فہ تجا رت اور سر ما یہ کاری کی نئی راہیں تلا ش کرنے کے مواقع فراہم کیے گئے۔ اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کے صدر میا ں انجم نثار، پاکستان کے انقرہ میں مقیم سفیر محمد سا ئرس سجا دقا ضی، پاکستا ن تر کی جو ائنٹ بز نس کو نسل کے چیئر مین امجد رفیع اور استنبول میں مقیم پاکستا ن کے کو نسل جنر ل بلال پا شا نے پاکستان کی طر ف سے خطا ب کیا جبکہ تر کی کی جانب سے نیل اولیکDEIKکے صدر، احسان مصطفیٰ اسلا م آباد میں مقیم تر کی کے سفیر، احمد سینگز ایزدیمیر چیئر مین DEIKتر کی پاکستان بز نس کو نسل اور Demir Ahmet Sakinکمر شل کو نسل تر کی اور Eyyup Yildirin تر کی کے کمر شل اتا شی نے خطا ب کیا۔ اجلاس کے بعدB2Bسیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 100سے زائد تر کی اور پاکستان کی کمپنیز نے شر کت کی جن کا تعلق فوڈ، مشروبات، کنسٹر کشن اور ان سیکٹر کی ٹیکنالوجی اور میشنر ی سے ہے۔ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار نے اپنے خطا ب میں پاکستان میں سی پیک سے متعلقہ منصوبو ں، اسپیشل اکنا مک زونز اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز میں سر مایہ کاری کے مواقعو ں کو اجا گر کیا۔ انہو ں نے ٹیکسٹا ئل، انجینئر نگ، لیدر، زراعت، مشینری اور دواسازی سے متعلق پاکستان اور تر کی کے comparative advantages کی نشا ندہی کی جو کہ مشتر کہ حکمت عملی وضع کر کے اور پیداوار میں اضا فہ کر کے عا لمی منڈ ی میں سپلا ئی کر سکتے ہیں۔ انہو ں نےSMEs سیا حت، صحت اور تعلیم، سیا حت اور تعلیم کے شعبو ں کی تر کی میں میں ٹیکنا لو جی اور مہارت کی منتقلی پر بھی زور دیا۔ انہو ں نے دو نو ں ممالک کے کا روباری حلقو ں کے در میان با ہمی روابط کو بڑھانے، وفو د کے تبا دلو ں اور نمائشو ں کے انعقاد پر بھی زور دیا۔ انہو ں نے COVID-19 کے بعد کی حا لا ت کا بھی تذکر ہ کیا جس نے پو ری دنیا کی معا شی سر گر میوں کو خراب کیا ہے۔ نیل اولیکDEIKکے صدر نے دو نو ں ممالک کے در میان localization، سر مایہ کاری اور سپلا ئی چین کی تر قی پر زور دیا۔ انہو ں نے مزید کہاکہ تجا رت اور معا شی تعلقات کو بڑھانے کے لیے آزاد تجا رتی معا ہدے پر دستخط کر نا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہو ں نے تعمیراتی اور فوڈ سکٹر میں ترکی کی مختلف ممالک میں سر مایہ کاری سے بھی آگا ہ کیا۔ امجد رفیع چیئر مین پاکستان جوا ئنٹ بز نس کو نسل نے دو نو ں ممالکل کے در میان تجا رتی امکا نات کی تفصیلا ت پر روشنی ڈالی۔ انہو ں نے فرور ی2020 میں تر کی کے صدر طیب اردگان کے دورہ پاکستان اور دونو ں ممالک کے مو جو دہ تعلقا ت کو اسٹر ٹیجک اکنا مک فریم ورک میں تبدیل کرنے سے سے متعلق بتایا جس میں تجا رت، سیا حت، صحت، تعلیم، ہوا با زی، مہمان نوازی، صنعت میں با ہمی تعلقا ت کو بڑھانے کے لیے اقتصادی تعاون کو وسیع کرنے کا پلا ن دیا ہے۔ انہو ں نے ٹیکسٹا ئل اور زراعت کی مصنوعات پر تر کی کی جا نب سے لا گو کی گئی countervailing duties اور دوسر یdutiesمیں مسلسل اضا فے پر بھی رو شنی ڈالی جسکی وجہ سے تر کی اور پاکستان کی تجا رت خاص طور پر پاکستان کی تر کی کو برآمدات بر ی طر ح متا ثر ہو ئی ہیں۔ انہو ں نے اجلاس میں دو نو ں ممالک کے سفیر وں کی مو جو دگی کو سراہا جس سے ظاہر ہو تا ہے کہ حکومت دونوں ممالک کے در میان کا روباری سر گر میوں کو بڑھا نے کے لیے کو شا ں ہے۔ Ahmet Cengiz Özdemirچیئر مین DEIKپاکستان تر کی بز نس کو نسل نے دو طر فہ تجا رت میں اضا فے، ٹر انسپورٹ راہداری میں تعاون اور مختلف شعبو ں میں تعلقا ت کو تنوع دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ احسان مصطفیٰ تر کی کے سفیر نے blue economy میں تعاون کی تجو یز پیش کی جو کہ میر ی ٹا ئم سر گر میوں، جہا ز سا زی اور ایکوا کلچر سے سے وابستہ ہے۔ انقرہ میں مقیم پاکستان کے سفیر محمد سا ئرس سجا د نے ٹیکسٹا ئل اور تعمیراتی صنعتو ں میں کا روباری مو اقعو ں کے با رے میں بات کی انہو ں نے COVID-19 کے دور میں مختلف صنعتو ں کو در پیش نقصانا ت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہو ں نے تجا رتی تعلقات میں اضا فے کے لیے مستقل کو ششو ں اور مدد کی یقین دہا نی کروائی۔ دوسرے سیشن میں استنبو ل میں مقیم پاکستا ن کے کو نسل جنرل بلا ل پا شا، تر کی کے اسلام آباد میں مقیم کمر شل کو نسل Demir Ahmet Sakin، اور Eyyup Yildirin تر کی کمر شل اتا شی نے اپنے اپنے ملک سے متعلق تفصیلی presentationدی جس میں فو ڈ، مشروبات اور تعمیراتی صنعت سے متعلق تجا رت و سرمایہ کاری کے مواقعو ں سے متعلق آگا ہ کیا۔

محمد اقبال تابش
سیکر یٹر ی جنرل ایف پی سی سی آئی