پیپلزپارٹی ریاض ریجن کا پی پی پی سندھ کے نائب صدر راشد ربانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان پیپلزپارٹی ریاض ریجن کا پی پی پی سندھ کے نائب صدر راشد ربانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔
پاکستان پیپلزپارٹی ریاض ریجن کے صدر احسن عباسی نے کہا ہے کہ راشد ربانی کی آمریت کیخلاف جدوجہد ناقابل فراموش تھی۔ آپ کی ناگہانی وفات پارٹی کیلیے کسی بڑے نقصان سے کم نہیں۔ ہم دکھ کے اس گھڑی میں مرحوم راشد ربانی کے ورثاء کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء کرے اور تمام ورثاء کو صبر جمیل عطاءکرے۔
مڈل ایسٹ گلف کے جنرل سیکرٹری محمدخالد رانا نے بھی گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے آپ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
پی پی پی گلف کے نائب صدر وسیم ساجد، سعودی عرب کے صدر چوہدری تصور، سینیئر نائب صدر محمد ریاض راٹھور اور جنرل سیکرٹری سردار محمد رزاق نے بھی گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیئے دعا کی
دیگر عہدیداران اور کارکنان میں ریاض ریجن کے سینیئر نائب صدر یونس ابوغالب، ریاض ریجن کے جنرل سیکرٹری رانا عدیل، قاضی اسحق میمن، قریب اللہ، ھدایت اللہ، حیدر علی آتش، فلک تاج، صداقت حسین بھرگوش، ملک شفیق، ملک بلاول،عابد حسین اعوان، عبدالقادر،ملک عبدالکریم، ملک بخت محمد، چودھری اختر، غلام نبی نواب، شریف بلوچ بھٹو مشتاق بلوچ اور دیگر کارکنان نے مرحوم راشد ربانی کی بخشش کیلیے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند کرےاور لواحقین کو صبر جمیل فرمائے آمین