آسٹریلین اوپن گولف دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار منسوخ

کووڈ 19 کی صورتحال کی وجہ سے آسٹریلین اوپن گولف ٹورنامنٹ دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار منسوخ کردیا گیا۔

ٹورنامنٹ آفیشل کے مطابق آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن کی مشکل صورتحال کی وجہ سے پہلے ہی گالف آسٹریلیا اور پی جی اے آسٹریلیا نے اپنے تمام ایونٹ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر اب ملک کا سب سے پرانا گالف ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن بھی منسوخ کردیا گیا۔