کراچی کے ساتھ نئے شہر بسانے کی ضرورت ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کراچی کے ساتھ ایک نئے شہر بسانے کی ضرورت ہے ، اس وقت بنڈل جزائر پر ماہی گیروں کے لئے روز گار نہیں ہم فش ہاربر مارکیٹ وہاں بنانے جارہے ہیں ۔

شہید ملت لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل ان کے مزار پہنچے فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو لیاقت علی خان سمیت دیگر رہنماؤں کو یاد دلانے کی ضرورت ہے جن کی قربانیوں کی بدولت ہم نے پاکستان حاصل کیا
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ شہید ملت لیاقت علی خان اور کے خاندان کی قربانیاں پاکستان کے لئے لازوال ہیں، قائد اعظم کے اعتماد کے لوگوں میں لیاقت علی خان کا شمار ہوتا ہے ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو لیاقت علی خان سمیت دیگر رہنماؤں کی قربانیوں کو یاد دلانے کی ضرورت ہے ۔

شہر میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ اور امن و امان سے متعلق سوال پر عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ علماء حضرات کا مشکور ہوں جنہوں نے امن و امان کی صورتحال کو سنبھالا پولیس ،رینجرز اور قانون نافذ کرنے والوں کی کوشش ہے کہ علماء کو تحفظ فراہم کرے ۔

انہوں نے بتایا کہ جنہوں نے یہ کارروائی کی ہے ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے بہت جلد دہشتگردوں کے قریب پہنچ جائینگے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں پانی لانے کا نہ ہی نکالنے کا پلان بنا ہے کراچی کے ساتھ ایک نئے شہر بسانے کی ضرورت ہے ، اس وقت بنڈل جزائر پر ماہی گیروں کے لئے روز گار نہیں ہم فش ہاربر مارکیٹ وہاں بنانے جارہے ہیں ۔

ہمارے ماہی گیروں کو وہاں روز گار ملے گا سندھ حکومت سے اس معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے

Courtesy jang news