مقبوضہ کشمیر: نیشنل کانفرنس اور پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کا اتحاد ہو گیا

نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے درمیان سیاسی اتحاد قائم ہو گیا ہے۔ اس بات کا اعلان نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کیا ہے
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ انہوں ںے پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی محبوبہ مفتی کے ساتھ سیاسی اتحاد اس بات کے لیے قائم کیا ہے کہ مل کر جموں و کشمیر کی وہ آئینی حیثیت بحال کرائیں جو پانچ اگست 2019 سے قبل تھی

فاروق عبداللہ نے قائم کیے جانے والے سیاسی اتحاد کو ’اتحاد برائے گپکار ڈیکلیئریشن‘ قرار دیا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہماری جنگ آئینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کا مطالبہ کررہے ہیں کہ بھارتی سرکار ریاست کے عوام کو وہی حقوق واپس کرے جو پانچ اگست 2019 سے قبل انہیں حاصل تھے

Coutesy Hum news