بہتری کا راستہ ہمیشہ آسان نہیں ہوتا،مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے نسٹ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان سمیت دنیا میں سب سے زیادہ لوگ دل کے امراض سے مرتے ہیں، پاکستان میں اسٹنٹ کی تیاری ایک خوش آئند چیز ہے اور مقامی سطح پر کارڈیک اسٹنٹ کی تیاری اہم پیش رفت ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکومتی کردار اور ڈائریکشن کافقدان تھا، ڈالر زیادہ باہراور ملک میں کم آئیں تو کوئی ملک خوشحال نہیں ہوسکتا، ترقی کے سفر میں منزل اورسمت کا تعین بہت ضروری ہے ، تجارتی خسارہ معیشت پر بہت بڑا بوجھ ہے ، ہر کچھ عرصے بعد ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جاناپڑتا ہے

Courtesy ary news