سندھ کے سیکریٹری انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ آصف اکرام ۔بیوروکریسی کا روشن چہرہ

آصف اکرام کا شمار پاکستان کے ذہین قابل اور محنتی بیوروکریٹس میں ہوتا ہے ان کا تعلق پی اے ایس گروپ سے ہے وہ گریڈ 20 کے سینئر افسر ہیں حکومت سندھ نے حال ہی میں انھیں انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا سیکرٹری تعینات کیا ہے اور یہاں سے نجم احمد شاہ کا اضافی چارج ختم کیا گیا ہے جو بطور سیکرٹری بلدیات خدمات انجام دے رہے ہیں ۔آصف اکرام نئی ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں بطور ڈائریکٹر جنرل فرائض انجام دے رہے تھے وہاں سے ان کا تبادلہ کرکے انہیں سیکرٹری انویسٹمینٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے

صوبے اور ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے یہ انتہائی اہمیت کی حامل پوزیشن ہے جس کے لیے صوبائی حکومت


نے آصف کرام جیسے محنتی ذہین اور قابل افسر کا چناؤ کیا ہے ان کی تعیناتی پر

محکمہ میں خوشی کا اظہار کیا گیا ہے کیونکہ وہ ایک شاندار کامیابیوں سے بھرپور کیریر رکھتے ہیں اپنا کام پوری لگن اور انہماک سے کرتے ہیں سرکاری امور کی انجام دہی کے حوالے سے وہ ایک کلیئر ویژن اور زبردست جذبہ رکھتے ہیں


سادہ طبیعت اور دو ٹوک موقف رکھنے والے آصف اکرام ماضی میں سندھ اور دیگر مقامات پر صوبائی اور وفاقی حکومت کے لیے مختلف اہم عہدوں پر شاندار خدمات انجام دے چکے ہیں تھرپارکر کا سخت موسم اور

مشکل حالات ہوں یا محکمہ داخلہ کی حساس نوعیت کی ذمہ داریاں- محکمہ صحت کے سراٹھاتے مسائل ہو ں یا-۔کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مسائل ہو ں یاسین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے چیلنج ۔یا کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پیچیدہ معاملات ہو ں۔ وہ اپنے کیریئر میں ہر

جگہ ہر آزمائش میں سرخرو نظر آئے کیونکہ ہر جگہ انہوں نے قانون کی بالادستی اور لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے پر توجہ دی۔

آصف اکرام ذاتی طور پر ایک شریف النفس اور خداترس انسان ہیں خوش گفتار خوش لباس اور خوش مزاج ہیں

سرکاری حلقوں میں ان کا نام بہت عزت اور احترام سے لیا جاتا ہے محکمہ سرمایہ کاری حکومت سندھ میں ان کی بطور سیکرٹری تعیناتی پر بجا طور پر یہ توقع کی جارہی ہے کہ ان کے دور میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں اور مزید پرکشش ترغیبات پیدا کرنے کے لیے اہم اور دوررس اثرات کے حامل نمایاں اور تاریخی اقدامات کئے جائیں گے
(By-Salik-Majeed-For -jeeveypakistan.com)