بلاول بھٹو زرداری کی سکیورٹی فورسز کو دہشتگردوں کی جانب سے آئی ای ڈی سے نشانہ بنانے کی شدید مذمت

پی پی پی چیئرمین

پی پی پی چیئرمین کا جنوبی وزیرستان میں کیپٹن عمر فاروق سمیت 6 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

بلاول بھٹو زرداری نے شہداء کے اہلخانہ سے بھرپور یکجہتی کا اظہارکیا ہے

دھشتگرد بزدلانہ حملوں کے ذریعے پوری قوم کو ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں: بلاول بھٹو زرداری

پوری قوم ہر طرح کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف ایک پیج پر ہے: بلاول بھٹو زرداری
——————–

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا راشد ربانی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

راشد ربانی کے انتقال پر دلی رنج ہوا ہے، پوری پارٹی افسردہ ہے: بلاول بھٹو زرداری

ان کے ناگہانی انتقال سے پارٹی ایک مثالی پُرعزم، ثابتقدم اور نظریاتی رہنما سے محروم ہو گئی: بلاول بھٹو زرداری

مرحوم راشد ربانی کی زندگی کا محور فقط پیپلز پارٹی تھی: بلاول بھٹو زرداری

وہ آمروں کے خلاف جدوجہد میں صفِ اول کا سپاہی تھا، قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں: بلاول بھٹو زرداری

پارٹی قیادت اور کارکنان کو راشد ربانی ہمیشہ یاد رہے گا: بلاول بھٹو زرداری

دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم راشد ربانی کو اپنی جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے: بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری نے سوگوار خاندان سے بھی دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے