کمشنرکراچی کی زیر صدارت جشن عید میلاد النبی کے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد

اجلاس میں علما کرام ، مذہبی رہنماﺅں اور م©️ذہبی جماعتوں کے نمائندوں اور افسران کی شرکت
سیکورٹی، صفائی اور سہولتوں کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا
فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی کمشنر کراچی سہیل راجپوت
شہری مسائل کے حل کے لئے فوری نوعیت کے اقدامات کئے جائین کمشنر کراچی کی ہدایت
صفائی کو یقینی بنایا جایگا اسٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی اجلاس میں فیصلہ
کے الیکٹرک بلا تعطل بجلی فراہم کرے گی لوڈ شیڈنگ سے گریز کرے گی کمشنر کراچی

کراچی ( ) کمشنر کراچی سہیل راجپوت کی زیر صدار ت جشن عید میلاد النبی کے جلوس اور محافل کے انعقاد کے موقع پر سیکورٹی اور شہری سہولتوں کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ان کے دفتر میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا فیصلہ کیا گیا کہ جشن عید میلاد النبی کے موقع پر مرکزی جلوسوں اور محافل کے موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے ۔ اجلاس میں علما کرام مذہبی رہنما اورمذہبی جماعتوں کے نمائندوں اور جلوس کے منتظمین انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے افسرن نے شر کت کی اجلا س میں تمام ڈپٹی کمشنرز پولیس، پاکستان رینجرز ، بلدیاتی اداروں کے افسران، کے الیکٹرک کے نمائندے اور دیگر بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جشن عید میلاد النبی کے موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے ، مرکزی جلوسوں اور محافل کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور صفائی اور شہری سہولتوں کی فراہمی کے ترجیحی اقدامات کئے جائیں گے ۔ کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ جشن عید میلاد النبی کے موقع پر اپنی ذمہ داریوں کی بجا آوری کے لئے ترجیحی اقدمات کریں ۔ ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی مرمت کے لئے فوری نوعیت کے اقدامات کریں ۔ یقینی بنائین کہ جلوس کے راستوں اور محافل کے مقامات پر سیوریج کی شکایات نہ ہوں، اسٹریٹ لائٹس نصب ہوں پانی کی فراہمی کے خصوصی انتظامات ہوں ۔ اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ کے الیکٹرک جلوس کے راستوں اور مساجد و محافل کے مقامات پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے خصوصی اقدامات کرے گی لوڈ شیڈنگ سے گریز کرے گی ۔ اجلاس مین فیصلہ کیا گیا کہ شہری سہولتوں کی فراہمی ،شہری مسائل کے حل اور جلوس کے انتظامات کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ علما کرام مذہبی رہنماﺅں اور منتظمین سے رابطہ رکھے گی اور ان کے ساتھ رابطہ و تعاون سے مسائل کے حل اور سہولتوں کی فراہمی کے انتظات کئے جائیں گے کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز ہو ہدایت کی کہ وہ علما کرام سے رابطہ میں رہیں اور ان کے ساتھ رابطہ و تعاون کو مضبوط بنائیں