وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاوسنگ، کنسٹرکشن و ڈیویلپمنٹ کا ہفتہ وار اجلاس۔

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاوسنگ، کنسٹرکشن و ڈیویلپمنٹ کا ہفتہ وار اجلاس۔
اجلاس کو چیئرمین ایف بی آر نے آن لائن رجسٹریشن سسٹم اور آگاہی سیمینار کے حوالے سے بریفنگ دی۔۔۔۔۔ کراچی، لاہور اور آسلام آباد میں آگاہی سیمینار منعقد کیئے جا چکے ہیں۔ کنسٹرکشن شعبے سے منسلک 112 افراد اور کمپنیاں ایف بی آر کے ساتھ رجسٹر ہو چکے ہیں جو 123 منصوبوں پر کام کریں گے۔چیف سیکریٹری سندھ نے اجلاس کو بتایا کہ سرمایہ کاروں کے لیے ون ونڈو پورٹل کام کر رہا ہے جس کے تحت سندھ میں 19 منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔ 75 منصوبوں کے لیے این و سی جاری کیے جاچکے ہیں۔منصوبوں کی نگرانی کے لیے کمیٹی نوٹیفائی کر دی گئی ہے جس میں پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے اجلاس کو بتایا کے صوبہ میں ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن کے منصبوں کی کل سرمایہ کاری 83 بلین روپوں تک پہنچ چکی ہے اور سیمنٹ، اینٹوں اور سریے کی فروخت میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔گورنر سٹیٹ بینک نے بتایا کے آسان اقساط کے حوالے سے تمام پرائیویٹ بینکوں سے مشاورت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور ان کے تحفظات دور کیے جا چکے ہیں۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ اجازت نامے مہیا کرنے کے عمل کو شفاف، آسان اور کم مدت بنایا جائے تاکہ سرمایہ کاروں کو آسانی ہو۔