حسن علی کا بابر اعظم کیلئےخصوصی پیغام

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی نے پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ اسی طرح پاکستان کو فخر محسوس کرواتے رہیں۔

پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی 26ویں سالگرہ کے موقع پر حسن علی نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر قومی کرکٹر کے ہمراہ اپنی ایک یادگار تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اُن کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے
حسن علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’بھائی سالگرہ مبارک ہو۔‘

فاسٹ بالر نے لکھا کہ ’آپ کی زندگی تندرستی اور خوشیوں سے بھرپور ہو، اور اپنی زبردست کارکردگی سے پاکستان کو فخر محسوس کرواتے رہیں
دوسری جانب قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سالگرہ کا دن مبارک ہو
اظہر علی نے لکھا کہ ’پاکستان کے چیمپ ہمیشہ چمکتے رہو اور مداحوں کو خوش کرتے رہو، اللّہ تعالیٰ آپ کو اپنی رحمتوں اور نعمتوں سے نوازتا رہے آمین۔‘

واضح رہے کہ 15 اکتوبر 1994 کو لاہور میں پیدا ہونے والے بابر اعظم آج اپنی 26ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور اس موقع پر ٹوئٹر پر اُن کی سالگرہ کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے
ٹوئٹر پر قومی کرکٹر کے مداح ہیش ٹیگ ’بابر اعظم‘ اور ’ہیپی برتھ ڈے بابر‘ کو استعمال کرتے ہوئے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کر رہے ہیں اور ساتھ ہی اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتے نظر آرہے ہیں