حکومتی وزراء کی مجوزہ پروٹیکشن آف جرنلسٹ بل پر صحافی رہنماؤں سے مشاورت

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری اور وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے صحافیوں کے تحفظ کے لیے لائے جانے والا مجوزہ بل پروٹیکشن آف جرنلسٹ بل پر ملک بھر کے صحافی رہنماؤں سے مشاورت کا سلسلہ شروع کیا ہے اسلام آباد میں اس سلسلے میں ایک اجلاس میں حکومتی وزرا سے پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی ۔سینئر صحافی حامد میر اور دیگر صحافیوں نے مشاورت کی۔

ملک بھر میں صحافی برادری اس وقت شدید مشکلات اور بحران کا شکار ہے ۔بڑے پیمانے پر میڈیا ہاؤسز سے ملازمین کو فارغ کیا جا چکا ہے ان کی تنخواہ روکی ہوئی ہیں واجبات ادا نہیں ہو رہے اکثر میڈیا ہاؤسز نے تنخواہ میں 40 فیصد تک کٹوتی کردی ہے ملک بھر میں میڈیا اور صحافیوں کے لیے مالی طور پر مشکل وقت ہے۔ دوسری طرف پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے دوران صحافیوں کے تحفظ کے مسائل الگ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں