حمزہ کا نیمل سے محبت کا اظہار

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزاہ علی عباسی نے اہلیہ نیمل خاور سے سوشل میڈیا پر محبت کا اظہار کیا ہے۔

اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اکثر اوقات اپنی فیملی کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے
حمزہ علی عباسی نے انسٹا گرام پر نیمل کے ہمراہ ایک اسٹوری شیئر کی ہے۔

حمزہ علی عباسی کی جانب سے شیئر کی گئی اسٹوری میں حمزہ اور نیمل نے سفید رنگ کی شرٹس پہنی ہوئی ہیں اور دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں
حمزہ علی عباسی نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں دل کا ایموجی بھی بنایا ہ
واضح رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اپنی اہلیہ سے سوشل میڈیا پر محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں ۔

حمزہ علی عباسی کی جانب سے اس سے قبل اپنی ایک اسٹوری پر بیوی نیمل خاور سے متعلق کہنا تھا کہ نیمل اُنہیں اللّٰہ کی جانب سے دیا گیا بہترین تحفہ ہے