واٹربورڈ کے خصوصی اقدامات کے باعث نارتھ کراچی کے سالہاسال سے پانی کی قلت کا شکار علاقوں میں باقاعدہ پانی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے

واٹربورڈ کے خصوصی اقدامات کے باعث نارتھ کراچی کے سالہاسال سے پانی کی قلت کا شکار علاقوں میں باقاعدہ پانی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے، مزید علاقوں میں فراہمی آب میں بہتری کیلئے ایم ڈی واٹربورڈ کو تجاویز پیش کی ہیں،ان کے بھی جلد مثبت نتائج برآمد ہوں گے یہ بات رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے واٹربورڈکے اعلیٰ افسران کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ نارتھ کراچی کے 17سیکٹروں،الیون اے،الیون بی,الیون سی،فائیوسی3،، سیکٹر8,9,10,4بلال کالونی،شادمان،7ڈی ون، 7ڈی 2،7ڈی 3،7ڈی4،میں پانی کی فراہمی معمول کے مطابق شروع ہوگئی ہے، واٹربورڈ کے اس اقدام سے ان علاقوں کے مکین بے حد خوش ہیں انہوں نے ایم ڈی واٹربورڈ سے مطالبہ کیا کہ نارتھ کراچی، الیون سی اور سیکٹر10الفلاحیہ کی بعض گلیوں میں فراہمی آب میں بہتری کیلئے نئی لائن ڈالی جائے،ایم ڈی واٹربورڈ نے اس ضمن میں واٹربورڈکے متعلقہ سپرنٹنڈنگ انجینئراورایگزیکٹیوانجینئرز کو موقع پر ہی احکامات جاری کردیئے،انہوں نے کہا کہ نارتھ کراچی سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں پانی کی فراہمی اور سیوریج کے نظام میں بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے مثبت نتائج برآمدشروع ہوگئے ہیں،تاہم ان میں مزید بہتری کیلئے گاہے بگاہے منتخب نمائندگان کی مشاورت کی جاتی ہے،اجلاس میں دیگر کے علاوہ چیف انجینئر واٹرغلام قادر عباس،چیف انجینئر بلک ظفر پلیجوبھی موجود تھے۔

کراچی ( (ایم ڈی واٹربورڈاسداللہ خان نے کہا ہے کہ وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈسید ناصرحسین شاہ کی نگرانی ورہنمائی میں واٹربورڈ نے ماہ ربیع الاول کے دوران فراہمی ونکاسی آب میں بہتری کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں،مساجد،خانقاہوں،مزارات اور امام بارگاہوں کو پانی کی فراہمی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے ہیں،ا ن خیالات کا اظہارانہوں نے دعوت اسلامی کو آرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ محمد یعقوب عطاری اوررکن کمیٹی محمد یحیٰ عطاری پر مشتمل دو رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا، ایم ڈی و اٹربورڈ نے کہا کہ تہواروں اور خصوصی ایام میں شہر میں پانی کی فراہمی ونکاسی آب کے لئے واٹربورڈ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہوتے ہیں، ہر سال کی طرح اس سال بھی بہتر سہولیات کی فراہمی کیل واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹ اینڈ ٹینکرز سیل، شعبہ تقسیم آب اور نکاسی آب سمیت دیگر متعلقہ شعبہ جات کو ماہ ریبع الاول کے آغا ز سے قبل ہی احکامات جاری کردیئے گئے ہیں، واٹربورڈ کے سیورکلیننگ اینڈ سروسز ڈویژن ورکشاپ کو چوکنا کردیا گیا ہے، واٹربورڈ کی سیورکلینگ اور جیٹنگ مشینیں معمول کے علاوہ رات کے اوقات میں بھی شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج کے مسائل حل کررہی ہیں،ٹوٹے مین ہولز کورز کو تبدیل کیاجارہا ہے، اس موقع پر دعوت اسلامی کے وفدنے ما ہ ربیع الاول کیلئے واٹربورڈ کے اقدامات پروزیربلدیات اور ایم ڈی واٹربورڈ کا شکریہ ادا کیا،ملاقات میں دیگر کے علاوہ ایم ڈی واٹربورڈکے فوکل پرسن برائے ٹینکرزسیل شہباز بشیر بھی موجودتھے۔
ہینڈ آؤٹ نمبر20-10/kwsb/pro/13/07
رضوان حیدر
انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر،
کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ