صدیق کلہوڑو وائس چانسلر کا دفتر خالی کردیں، ڈاکٹر برفت کا خط

کراچی( سید محمد عسکری) ایک ماہ کے لیے جبری رخصت پر بھیجے جانے والے جامعہ سندھ جام شورو کےوائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر فتح برفت نے جمعرات 15 اکتوبر سے وائس چانسلر کی زمہ داریاں سنبھالنے کے لیے پروفیسر صدیق کلہوڑو کو خط لکھ دیا ہے خط میں ایک ماہ کے لئے مقرر کئے جانے والےقائم مقام وی سی اور لاڑکیمپس کے پرووائس چانسلر پروفیسر صدیق کلہوڑو سے کہا ہے کہ وہ وائس چانسلر کا دفتر خالی کردیں۔ سیکریٹری محکمہ بورڈز و جامعات اور دیگر حکام کو بھی خط کی کاپیاں بھیبھیجی گئی ہیں ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ انھیں ایک معاملےکی تحقیقاتکی وجہ سے ایک ماہ کی جبری رخصت پر بھیجا گیا تھا جس کی مدت منگل کو ختم ہوگئی ہے اور اس دورانتحقیقاتی کمیٹی کے ایک رکن پروفیسر اسلم عقیلی کی جانب سے کمیٹی کا حصہ بننے سے معذرت کے باعثتحقیقات شروع ہی نہیں کی جاسکیہیں چانچہ میں جمعرات 15 اکتوبر سے وائس چانسلر کی زمہ داریاں دوبارہ سنبھال رہا ہوں اس لیے وہ وائس چانسلر کا دفتر خالی کردیں۔ یاد رہے کہ جامعہ سندھ کے مالی معاملات میں بے قاعدگیوں

بدعنوانی اور بدانتظامی پردو رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی تھی جس میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے چیرمین وسیم احمد اور مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اسلم عقیلی شامل تھے اس کمیٹی نے 30 روز میں اپنی تحقیقات مکمل کرنی تھیں مگر پروفیسر اسلم عقیلی نے تحقیقاتی کمیٹی کا حصہ بننے سے معذرت کرلی تھی جس کے باعث تحقیقات ہی شروع نہیں ہوسکیں اور نہ ہی پروفیسر اسلم عقیلی کی جگی کسی اور کو شامل کیا گیا اور اس دروان ایک ماہ بھی مکمل ہوگیا