جے ایس بینک نے ڈیجیٹل ایچ آر پارٹنرشپ کا آغاز کر دیا، بصیر شمسی

جے ایس بینک کے صدر اور سی ای او بصیر شمسی نے کہا ہےکہ جے ایس بینک اپنے ساتھیوں کو اہل اور بااختیار بنانے کے لئے کوشاں ہیں اسی سلسلے میں بینک نے ڈیسی بل کے تعان سے ڈیجیٹل ایچ آر پارٹنر شپ کا آغاز کیا ہےجو انسانی خدمت اور وسائل کے نظم و نسق کا بہترین نظام ہے جو اپنے رفقاء اور منیجر کو کسی بھی وقت کہیں بھی آن لائن متحرک مکمل معلومات فراہم کرتا ہے۔ ڈیسی بل کے تعاون سے یہ ایک ایسی پروڈکٹ ہے جو آپ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے لچکدار حسب ضرورت تجزیہ ، انتظامی رپورٹس اور فیصلہ سازی کے حل کی ایک وسیع رینج فراہم کرتی ہے۔ جو مختلف تنظیموں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے جو ہیومن ریسورس کی ضروریات کے مطابق ان کو ہرقسم کی سہولتیں فراہم کرتی ہے۔ جے ایس بینک کسٹمر زکے بہترین تجربے کو یقینی بنانے کیلئے ڈیجیٹلائزیشن اور جدت کا خواہاں ہے۔ ہم اپنے ساتھیوںکے تجربے کو بڑھانے کے لئے مسلسل نئے تصورات متعارف کرانے پر بھی یقین رکھتے ہیں ، جو بینک کی کامیابی کے لئے ناگزیر ہے۔