واقعہ کربلا حق پر ثابت قدم رہنے کا سبق دیتا ہے، ڈاکٹر خالد محمود عراقی

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا حق پر ثابت قدم اور باطل سے ٹکرا جانے میں کسی بھی حد سے گزر جانے کا سبق دیتا ہے۔حضرت امام حسین ؓ اور اہل بیت نے اسلام کی بقاء و سلامتی کے لئے عظیم قربانی پیش کی اس کی تاریخ انسانی میں مثال ملنا مشکل ہے۔واقعہ کربلا کی روح یہ ہے کہ ظالم صرف وہ نہیں جو ظلم کر رہا ہے بلکہ ظالم وہ بھی ہے جو ظلم پر خاموش ہے۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے جامعہ کراچی میں منعقدہ ”یوم حسینؓ “ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر علامہ محمد امین شہیدی،علامہ شیخ اعجاز بہشتی،پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی،مشیر امورطلبہ ڈاکٹر سید عاصم علی، برادر عاطرحیدر، ناصر عزیزی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے عہدیداران، اساتذہ، طلباو طالبات اور دیگر نے شرکت کی۔علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ تمام مسلمان حضرت امام حسین ؓ کے گرد پروانے کی طرح طواف کرتے ہیں اور حسینؓ کو اپنا پیشوا،اپنے لئے اسوہ،اپنے لئے نمونہ عمل اور اسلامی

تاریخ کا وہ ہیرومانتے ہیں جس نے اسلام کو حیات نو بخشی۔حضرت امام حسین ؓ صرف مسلمانوں کے نہیں بلکہ عالم انسانیت کے ہیں۔علامہ فیصل عزیزی نے کہا کہ حضر ت امام حسین ؓ نے کربلا میں بتایا کہ اسلام مذہب نہیں ہے،اسلام دین ہے۔حسینؓ دین کے نمائندے ہیں،حسینؓ دین کی حقانیت ہیں