بلاول بھٹو زرداری کے لیے قائد جمہوریت کا خطاب


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو قائد جمہوریت کا خطاب مل گیا ہے ۔ان کے نانا ذوالفقار علی بھٹو کو قائد عوام کا خطاب دیا گیا تھا ۔بلاول بھٹو زرداری کی والدہ بے نظیر بھٹو کو دختر پاکستان کا خطاب دیا گیا تھا

اور ان کے لئے یہ نعرہ مشہور ہوا تھا کہ چاروں صوبوں کی زنجیر۔ بے نظیر

۔بلاول بھٹو زرداری کی نانی بیگم نصرت بھٹو کو مادر جمہوریت کا خطاب دیا گیا

جبکہ سابق صدر بلاول بھٹو زرداری کے والد آصف علی زرداری کو مرد حر کا خطاب ملا

اور انہوں نے انتہائی نازک مرحلے پر پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر شہرت حاصل کی


۔
اب پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ایسے موقع پر قائد جمہوریت کا خطاب دے دیا گیا ہے

جب وہ حکومت کے خلاف ایک بھرپور احتجاجی تحریک چلانے جا رہے ہیں

جسے پی ڈی ایم کا نام مل چکا ہے اپوزیشن کے اس گرینڈ الائنس کے قیام میں


بلاول بھٹو زرداری نے کلیدی کردار ادا کیا ہے انہوں نے ہی آل پارٹیز کانفرنس بلائی تھی

جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن کے گرینڈ الائنس پر

خوشی کا اظہار کیا اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے بلاول بھٹو زرداری کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر


مبارکباد دی ۔بلاول بھٹو زرداری کی والدہ بے نظیر بھٹو اور نانی بیگم نصرت بھٹو نے ضیاء الحق کے مارشل لاء کے خلاف ایم آر ڈی تحریک چلائی تھی اس کے بعد بے نظیر بھٹو نے اے آر ڈی کے پلیٹ فارم سے تحریک چلائی تھی

اور اب بلاول بھٹو زرداری ایم ڈی اے کے پلیٹ فارم سے تحریک چلانے جارہے ہیں تو پارٹی کے جیالوں نے انہیں قائد جمہوریت کا خطاب دے دیا ہے ۔
——By—Salik -Majeed—fro—-jeeveypakistan.com