ڈرائیور کے بغیر گاڑی کیسے چلی؟ ویڈیو وائرل

حال ہی میں ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہےجس میں ایک گاڑی بغیر ڈرائیور کے سڑک پر دوڑی چلی جارہی ہے۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جس میں سڑک پر بغیر ڈرائیور کے دوڑتی کار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ گاڑی میں ایک شخص موجود ہے لیکن وہ ڈرائیونگ سیٹ پر نہیں بیٹھا ہوا اور گاڑی بغیر ڈرائیور کے تیزی سے دوڑ رہی ہے جبکہ گاڑی میں بیٹھا شخص اطمینان سے سفر کررہا ہے۔

اس گاڑی کے پیچھا کرنے والے ایک شخص نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور لوگوں نے انتہائی حیرت کا اظہار کیا۔