آسٹریلیا بھارت کرکٹ سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل نہ دی جا سکی

کوویڈ 19 کی پابندیوں کی وجہ نومبر میں کھیلی جانے والی آسٹریلیا بھارت کرکٹ سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی، کرکٹ آسٹریلیا حکومت سے مشاورت کے بعد شیڈول ترتیب دے گا ۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کو اگلے ماہ ٹیسٹ سیریز کے لئے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے لیکن کورونا وائرس کے پیش نظر دورے کو اب تک حتمی شکل نہیں دی جاسکی ہے۔
میڈیا ر پورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی تمام ریاستوں میں قرنطینہ کے الگ الگ قوانین ہیں، جبکہ ایک ریاست سے دوسری ریاست میں جانے کے لئے قرنطینہ کے الگ قوانین لاگو ہونگے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق وہ حکومت سے مشاورت کے بعد ہی دورے کو حتمی شکل دے سکے گا۔

واضح رہے کہ سابقہ طے شدہ شیڈول کے مطابق بھارتی ٹیم 25 نومبر سے 19 جنوری تک آسٹریلیا میں ٹیسٹ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی