نیوزی لینڈ کے کھلاڑی جان آر ریڈ چل بسے

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری کھلاڑی، ٹیسٹ کرکٹ کے سب سے پرانے پلیئر جان رچرڈ ریڈ 92 سال کی عمر میں چل بسے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے 92 سالہ کھلاڑی جان آر ریڈ کی موت سے نیوزی لینڈ کرکٹ کی تاریخ کی ایک عمدہ اننگز کا بھی اختتام ہو گیا ہے، جان رچرڈ ریڈ نے دو دہائیوں پر مشتمل شاندار ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی۔

ایک بہترین آل راؤنڈر ہونے کے ناطے جان رچرڈ ریڈ کو نیوزی لینڈ ٹیم میں خصوصی حثیت حاصل تھی۔

جان رچرڈ ریڈ نے نیوز لینڈ کرکٹ ٹیم میں اس وقت امید جگائی جب کیویز کرکٹ ٹیم بین الاقوامی سطح پر بہت پیچھے تھی