ٹرمپ سپرمین کی ٹی شرٹ کیوں پہننا چاہتے تھے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سپرمین کے فین نکلے، والٹر ریڈ اسپتال سے ڈسچارج ہوتے وقت وہ سپرمین کی ٹی شرٹ پہننا چاہتے تھے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے والٹر ریڈ اسپتال میں قیام کے دوران متعدد فون کالز میں کہا کہ وہ سوچ رہے ہیں کہ اسپتال سے ڈسچارج ہوتے وقت طاقت کی علامت کے طور پر سپر مین کی ٹی شرٹ پہنیں۔

امریکی صدرٹرمپ کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد والٹر ریڈ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

Courtesy jang news