ڈاکٹر سید سیف الرحمان کو سیکرٹری سروسز سندھ تعینات کیے جانے پر سرکاری حلقوں میں اظہار مسرت

حکومت سندھ نے ڈاکٹر سید سیف الرحمن کو صوبے کا نیا سیکرٹری سروسز تعینات کیا ہے ان کی تعیناتی کا حکم نامہ گزشتہ روز چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی منظوری کے

بعد جاری کیا گیا ۔ڈاکٹر سید سیف الرحمن کا تعلق پی آئی اے ایس گروپ سے ہے وہ گریڈ 20 کے سینئر افسر ہیں ماضی

میں وہ سندھ اور بلوچستان سمیت مختلف محکموں اور اداروں میں اہم عہدوں پر نہایت خوش اسلوبی سے اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں

ان کا شمار ذہین محنتی اور قابل افسران میں ہوتا ہے وہ سرکاری امور کی نزاکت اور باریکیوں کو بخوبی سمجھتے ہیں

اور قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے سرکاری معاملات کی انجام دہی اور سائلین کو ریلیف فراہم کرنے

کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں انہوں نے مختلف اداروں اور محکموں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لانے

کے لئے کلیدی کردار ادا کیا سرکاری حلقوں میں ان کا نام عزت اور احترام سے لیا جاتا ہے وہ ملنسار

اور خوش گفتار انسان ہیں ادبی ذوق رکھتے ہیں کتاب دوست ہیں خوش لباس

اور خوش مزاج ہیں ان کا حلقہ احباب وسیع ہے ان کا کیریئر شاندار کامیابیوں سے بھرپور ہے


سرکاری حلقوں میں ان کی بطور سیکورٹی سروسز سندھ تعیناتی پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے

اور ان سے بجا طور پر یہ توقع ہے کہ وہ بطور سیکرٹری سروسز سندھ صوبے میں


گڈ گورننس کی فراہمی اور سرکاری افسران اور ملازمین کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور ان کی حوصلہ افزائی

کے حوالے سے بھی اپنا کردار ادا کریں گے ۔۔
—By—Salik—Majeed—-fro—jeeveypakistan.com