سینئر افسر علم دین بلو سیکریٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈز ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ تعینات

حکومت سندھ نے سینئر افسر علم دین بلو کو صوبائی محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈز کا سیکرٹری تعینات کیا ہے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز چیف سیکرٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا

علم دین بلو کا شمار انتہائی ذہین قابل اور سینیئر افسران میں ہوتا ہے ان کا پورا کیریئر

اور شاندار کامیابیوں سے بھرپور ہے وہ پی اے ایس گروپ سے تعلق رکھتے ہیں اور گریڈ 21کے سینئر افسر ہیں

ماضی میں وہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے مختلف اہم عہدوں پر شاندار خدمات انجام دے چکے ہیں موجودہ تعیناتی سے

قبل وہ چیئرمین اینٹی کرپشن کی حیثیت سے صوبائی حکومت میں فرائض انجام دے رہے تھے ماضی میں


وہ چیف سیکریٹری آزاد کشمیر اور چیئرمین اسٹیٹ لائف کارپوریشن سمیت مختلف اہم عہدوں پر نہایت خوش اسلوبی سے اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں وہ وزیر اعلی میں پرنسپل سیکرٹری کی حیثیت سے بھی فائز رہے انہوں نے مختلف صوبائی محکموں کی سربراہی بھی کی ان کے پاس سرکاری امور کی انجام دہی کا وسیع تجربہ ہے وہ معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں

اور ان کا باریک بینی سے قانونی پہلوؤں سمیت ہر طرح سے جائزہ لیتے ہیں اور قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے بروقت اور درست اقدامات کرتے ہیں سرکاری حلقوں میں ان کا نام نہایت عزت و احترام سے لیا جاتا ہے وہ ملنسار اور خوش مزاج انسان ہیں خوش لباس اور خوش گفتار ہیں سادگی اور شائستگی ان کا خاصہ ہے ۔