حکمرانوں نے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں اضافہ کرکے ابراج گروپ کو نوازا ہے

سندھ کے وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ

‏بجلی کی قیمت میں 2.89 کا اضافہ ناقابل برداشت ہے ۔ کراچی کے عوام ظالمانہ اضافے کو مسترد کرتے ہیں ۔حکومت خود مہنگائی میں اضافہ کرتی ہے الزام مافیا پر لگاتی ہے ۔

‏حکمرانوں نے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں اضافہ کرکے ابراج گروپ کو نوازا ہے.

‏کے الیکٹرک کی قیمتوں میں اضافے پر ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی خاموشی کراچی کے عوام کے لیے لمحہ فکریہ ہے. سندھ حکومت ظالمانہ اضافے کی شدید مذمت کرتی ہے.

‏تبدیلی کے نام نہاد حکمرانوں نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے.

‏حکمران اپنی عوام دشمنی کی وجہ سے خود چاروں خانے چت ہونے والے ہیں.
‏اپوزیشن تو صرف عوام کی طاقت سے دھکا دے گی.

‏اب وہ دن دور نہیں جب ملک میں عوام کی حکمرانی قائم ہوگی.