آصف میمن ۔ایک ذہین اور محنتی افسر کی کہانی

آصف میمن کا شمار حکومت سندھ کے انتہائی ذہین اور محنتی افسران میں ہوتا ہے وہ بڑی لگن دلچسپی اور انہماک سے اپنا کام کرتے ہیں ان کا کیریئر شاندار کامیابیوں سے بھرپور ہے وہ سرکاری امور کے قانونی پہلوؤں کو باریک بینی سے پرکھتے ہیں اور ان کے دور رس اثرات کو بخوبی سمجھتے ہیں نئی قانون سازی پر انہیں دسترس حاصل ہے متعدد اہم قانونی بل تیار کرنے میں ان کا کلیدی کردار رہا ہے ان کے پیش نظر عوامی مفاد اور محکمہ جاتی کرکردگی اور نمایاں اور بہتر بنانا ہوتا ہے انہوں نے مختلف محکموں میں اہم عہدوں پر

شاندار انداز میں خدمات انجام دی ہیں بورڈ آف ریونیو سے لیکر محکمہ محنت اور سوشل سکیورٹی سے لے کر محکمہ تعلیم تک انہوں نے مختلف محکموں میں مختلف چیلنجوں کو قبول کیا اور اپنے فرائض نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے سرکاری حلقوں میں ان کا نام عزت اور احترام سے لیا جاتا ہے وہ سادہ طبیعت کے مالک انتہائی خوش مزاج انسان ہیں خوش لباس اور خوش گفتار ہیں ان کا

حلقہ احباب وسیع ہے قانونی دائرے میں رہ کر انہوں نے بے شمار لوگوں کی خدمت کی ہے ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ سائلین کو ریلیف فراہم کیا جاسکے اور اس میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گھمبیر مسائل اور لوگوں کی الجھنوں اور مسائل کو حل کرنے میں

انہیں خوشی محسوس ہوتی ہے جب لوگوں کو ان کی مشکلات سے ریلیف ملتی ہے تو انہیں ذہنی اور روحانی سکون محسوس ہوتا ہے مختلف محکموں میں آصف میمن نے کالی بھیڑوں کے خلاف ایکشن بھی لیا ہے اور لوگوں کے دونمبر دھندے بھی بند کر آئے ہیں اس لئے بعض حلقے ان کی مخالفت اور ان پر تنقید بھی کرتے ہیں لیکن جو لوگ آصف میمن کے کام اور کارکردگی کو جانتے ہیں وہ ان کی قابلیت ذہانت اور صلاحیتوں کے معترف ہیں ۔