ڈائنوسار کا ڈھانچہ ریکارڈ قیمت میں نیلام

نيويارک ميں دنيا کے سب سے مکمل ڈائنوسار ٹی ريکس ڈھانچے کو ريکارڈ 3 کروڑ 18لاکھ ڈالر یعنی (5 ارب) ميں نيلام کرديا گيا۔
ساڑھے 6 کروڑ سال پہلے زمين پر پائے جانے والے اس ٹی ريکس کی باقيات 1987 ميں امريکی رياست جنوبی ڈکوٹا سے دريافت ہوئی تھیں۔

13 فٹ بلند اور 40 فٹ لمبے اس ٹی ريکس کی 128 ہڈيوں کو جمع کرنے میں ماہرين کو 23 ہزار سے زائد گھنٹے لگے۔

اسٹين نامی ٹی ريکس نے مہنگے ترين ہونے کا عالمی ريکارڈ قائم کيا ہے۔