وسیم اکرم سی ویو کی صفائی پرمطمئن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی جانب سے کراچی کے سی ویو کی صاف ستھرائی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے ۔

وسیم اکرم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے سی ویو پر گندگی کی طرف توجہ دلائی تھی، توجہ دلائے جانے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی
وسیم اکرم کی جانب سے گزشتہ ہفتے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپلوڈ کی گئی ویڈیو سے متعلق کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہماری ویڈیو کو سب نے شیئرکیا تھا، ویڈیو کے بعد سی ویو پر عملے نے کام شروع کیا تھا۔

وسیم اکرم نے کہا ہے کہ اب شہر قائد کراچی کے سی ویو کی حالت سب کے سامنے ہے
واضح رہے کہ وسیم اکرم گزشتہ ہفتے کراچی سی ویو پر گندگی کے ڈھیر دیکھ کر مایوس ہوگئے تھے۔

اُن کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ’سوچا تھا ہفتے کے پہلے روز ساحلِ سمندر پر مزہ آئے گا لیکن شنیرا اکرم کو سی ویو لا کر بہت بڑی غلطی کرلی