سب مل کر پاکستان میں عدل وانصاف قائم کریں

دمام ( ناظم علی عطاری ) منطقہ شرقیہ کے شہر الخبر میں پاکستانی کمیونٹی سے رابطہ مہم کے سلسلے میں ملاقات اور تحریک لبیک پاکستان کے منشور سے آگاہ کیا گیا
سعودی عرب کے امیر چوہدری محمد رزاق جٹ نے کہا پاکستان میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں اور جہاں انصاف نا ہو وہاں جرائم بڑھ جاتے ہیں آئیں سب مل کر اس سسٹم کے خلاف مل جل کر کام کریں اور پاکستان میں عدل وانصاف قائم کریں منطقہ شرقیہ کے امیر انجینئر ریاست علی نے کہا کہ پاکستان میں غریب طبقے کا جینا حرام ھو چکا ھے آئیں سب مل کر اللّہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دین اور نظام کے ساتھ کھڑے ھو جائیں تاکہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی وفلاحی ریاست بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کیا جا سکے یہاں گستاخوں کو چھوڑ کر راتوں رات بیرون ملک فرار کروا دیا جاتا ھے اور علماء کرام کو بلا وجہ پابند سلاسل کر دیا جاتا ھے او سب دوست مل کر اس حق کی دعوت کو عوام تک پہنچانے میں اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لائیں اختر علی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں سب دوستوں نے تحریک لبیک پاکستان کے منشور کوسراہا اور پاکستان میں عدل وانصاف کے لیے ھر قسم کے تعاون کا یقین دلایا تقریب میں چوہدری محمد رزاق جٹ نے رانا نبیل جٹ رانا کو تحریک لبیک پاکستان میں شمولیت کی دعوت دی جس کو نبیل جٹ نے قبول کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک میں شمولیت اختیار کی لی تقریب کے آخر میں پاکستان اور سعودی عرب کی خوشحالی ترقی اور سالمیت کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی