پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں


مورخہ ء13اکتوبر2020: پاکستان کوسٹ گارڈزاپنی ذمہ داری کے علاقے میں غیر قانونی کاروبار / اسمگلنگ کے خلاف ادارہ ہذا کی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اور حتی الوسع کو شش کی جارہی ہے کہ غیر قانونی کارو باری سر گرمیوں کو روکا جا سکے۔ اس سلسلہ میں پچھلے دو ہفتے میں کی گئی کاروائیوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
1۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ (وندر بلوچستان)پردوران چیکنگ سبزی سے بھر ے مزدا ٹرک سے سبزی میں چھپائی گئی46کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر کے 01فرد کو گرفتار کر لیا گیا۔
2۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران754 کلو گرام چھالیہ،576 اسٹیک غیر ملکی سگریٹ 490پیکٹ انڈین گٹکا اور متفرق اشیاء برآمد کرلی گئیں ۔
3۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوں کی چیکنگ اور وندر(بلوچستان) شہر کے قریب مختلف چھاپوں میں غیر قانو نی طریقے سے چھپایا گیا1لاکھ 35ہزار لیٹرایرانی ڈیزل برآمدکر لیاگیا۔
4۔ سپر ہائی وے (کراچی)سے دوران چیکنگ چار مختلف ٹرکو ں سے 29,686کلو گرام چھالیہ برآمد کر تے ہو ئے 08افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔
تمام اسمگل کی جانے والی منشیات، چھالیہ،ایرانی ڈیزل، متفرق اشیاء،05 عددمزدا ٹرک اور09افراد کو پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔پکڑی جانے والی چھالیہ،ایرانی ڈیزل ا ور متفرق اشیاء کی مالیت تقریباً330ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔
پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز

پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں۔ترجمان کوسٹ گارڈز
ناکہ کھاری سبزی سے بھر ے مزدا ٹرک سے46کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمداسمگلر گرفتار۔ ترجمان کوسٹ گارڈز
ناکہ کھاری میں مختلف گاڑیوں سے754 کلو گرام چھالیہ576 اسٹیک غیر ملکی سگریٹ 490پیکٹ انڈین گٹکا برآمد۔ترجمان کوسٹ گارڈز
ناکہ کھاری وندرشہر کے قریب مختلف جگہوں سے غیر قانو نی طریقے سے چھپایا گیا1لاکھ 35ہزار لیٹرایرانی ڈیزل برآمد۔ترجمان کوسٹ گارڈز
کراچی سپر ہائی و ے سے چار ٹرکو ں سے 29686کلو گرام چھالیہ برآمد08افراد کوگرفتار۔ترجمان کوسٹ گارڈز
پکڑی جانے والی منشیات، چھالیہ اور ایرانی ڈیزل کی مالیت تقریباً330ملین روپے کے لگ بھگ۔ترجمان کوسٹ گارڈز